کون سے گھوڑے ناپسندیدہ ہیں
راوی: محمد بن کثیر , سفیان , سلم , ابوزرعہ , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ سَلْمٍ هُوَ ابْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَکْرَهُ الشِّکَالَ مِنْ الْخَيْلِ وَالشِّکَالُ يَکُونُ الْفَرَسُ فِي رِجْلِهِ الْيُمْنَی بَيَاضٌ وَفِي يَدِهِ الْيُسْرَی بَيَاضٌ أَوْ فِي يَدِهِ الْيُمْنَی وَفِي رِجْلِهِ الْيُسْرَی قَالَ أَبُو دَاوُد أَيْ مُخَالِفٌ
محمد بن کثیر، سفیان، سلم، ابوزرعہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شکال گھوڑے کو ناپسند فرماتے تھے اور شکال وہ گھوڑا ہوتا ہے جس کی پچھلی داہنی ٹانگ اور اگلی بائیں ٹانگ میں سفیدی ہو یا اس کے برعکس ہو۔