سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 776

اللہ سے شہادت کی دعا کرنا

راوی: ہشام بن خالد , ابومروان , ابن مصفی , بقیہ , بن ثوبان , معاذ بن جبل

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ خَالِدٍ أَبُو مَرْوَانَ وَابْنُ الْمُصَفَّی قَالَا حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ عَنْ ابْنِ ثَوْبَانَ عَنْ أَبِيهِ يُرَدُّ إِلَی مَکْحُولٍ إِلَی مَالِکِ بْنِ يُخَامِرَ أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ حَدَّثَهُمْ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ قَاتَلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فُوَاقَ نَاقَةٍ فَقَدْ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ وَمَنْ سَأَلَ اللَّهَ الْقَتْلَ مِنْ نَفْسِهِ صَادِقًا ثُمَّ مَاتَ أَوْ قُتِلَ فَإِنَّ لَهُ أَجْرَ شَهِيدٍ زَادَ ابْنُ الْمُصَفَّی مِنْ هُنَا وَمَنْ جُرِحَ جُرْحًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَوْ نُکِبَ نَکْبَةً فَإِنَّهَا تَجِيئُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ کَأَغْزَرِ مَا کَانَتْ لَوْنُهَا لَوْنُ الزَّعْفَرَانِ وَرِيحُهَا رِيحُ الْمِسْکِ وَمَنْ خَرَجَ بِهِ خُرَاجٌ فِي سَبِيلِ اللَّهَ فَإِنَّ عَلَيْهِ طَابَعَ الشُّهَدَائِ

ہشام بن خالد، ابومروان، ابن مصفی، بقیہ، بن ثوبان، حضرت معاذ بن جبل سے روایت ہے کہ انہوں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے جس نے اللہ کے راستہ میں اونٹنی کے فواق کے برابر بھی جنگ کی تو اس کو جنت لازمی طور پر ملے گی اور جس نے صدق دل کے ساتھ اللہ کے راستہ میں اپنے مارے جانے کی اللہ سے دعا کی اور پھر وہ (اپنی طبعی موت) مر جائے یا کسی اور وجہ سے مر جائے تو اس کو شہید کا ثواب ملے گا۔ (اس حدیث کے ایک راوی) ابن مصفا نے یہ اضافہ بیان کیا کہ اور جو اللہ کے راستہ میں لڑتا ہوا زخمی ہو جائے یا کسی اور وجہ سے زخمی ہو جائے تو وہ زخم قیامت کے دن اللہ کے حضور پیش ہوگا اس حال میں کہ اس کا رنگ زعفران جیسا ہوگا اور مشک خوشبو جیسی ہوگی اور جس کے دروان جہاد پھوڑے پھنسی نکل آئے تو ان پھوڑے پھنسیوں کے نشانات اس پر شہید کی مہر بن جائیں گے۔

Narrated Mu'adh ibn Jabal:
The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) said: If anyone fights in Allah's path as long as the time between two milkings of a she-camel, Paradise will be assured for him. If anyone sincerely asks Allah for being killed and then dies or is killed, there will be a reward of a martyr for him. Ibn al-Musaffa added from here: If anyone is wounded in Allah's path, or suffers a misfortune, it will come on the Day of resurrection as copious as possible, its colour saffron, and its odour musk; and if anyone suffers from ulcers while in Allah's path, he will have on him the stamp of the martyrs.

یہ حدیث شیئر کریں