سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 745

مجاہدین کی خدمت جہاد ہے

راوی: سعید بن منصور , ابن وہب , عمرو بن حارث , یزید بن ابی حبیب , یزید بن ابی سعید , ابوسعید خدری

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ مَوْلَی الْمَهْرِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ إِلَی بَنِي لَحْيَانَ وَقَالَ لِيَخْرُجْ مِنْ کُلِّ رَجُلَيْنِ رَجُلٌ ثُمَّ قَالَ لِلْقَاعِدِ أَيُّکُمْ خَلَفَ الْخَارِجَ فِي أَهْلِهِ وَمَالِهِ بِخَيْرٍ کَانَ لَهُ مِثْلُ نِصْفِ أَجْرِ الْخَارِجِ

سعید بن منصور، ابن وہب، عمرو بن حارث، یزید بن ابی حبیب، یزید بن ابی سعید، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بنی لحیان کی طرف ایک لشکر بھیجا تو (لشکر کی تیاری کے وقت) فرمایا ہر گھر کے دو مردوں میں سے ایک مرد جہاد کے لئے نکلے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (بستی میں) رہ جانے والوں سے فرمایا تم میں سے جو شخص جہاد کے لئے جانے والے کی عدم موجودگی میں اس کے گھر بار کی اچھی خبر گیری کرے گا تو اس کو جہاد میں جانے والوں کے نصف کے برابر ثواب ملے گا۔

یہ حدیث شیئر کریں