جہاد میں ہر شخص کی شرکت کا حکم منسوخ ہوگیا
راوی: عثمان بن ابی شیبہ , یزید بن حباب , عبدالمومن بن خالد , نجدہ بن نفیع
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ عَنْ عَبْدِ الْمُؤْمِنِ بْنِ خَالِدٍ الْحَنَفِيِّ حَدَّثَنِي نَجْدَةُ بْنُ نُفَيْعٍ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ هَذِهِ الْآيَةِ إِلَّا تَنْفِرُوا يُعَذِّبْکُمْ عَذَابًا أَلِيمًا قَالَ فَأُمْسِکَ عَنْهُمْ الْمَطَرُ وَکَانَ عَذَابَهُمْ
عثمان بن ابی شیبہ، یزید بن حباب، عبدالمومن بن خالد، حضرت نجدہ بن نفیع سے روایت ہے کہ میں نے اس آیت قرآنی کہ اگر تم جہاد کے لئے نہ نکلو گے تو اللہ تعالیٰ تمہیں درد ناک عذاب دے گا کے متعلق حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے دریافت کیا (کہ اس میں عذاب سے کیا مراد ہے؟) تو انہوں نے جواب دیا کہ ان سے بارش روک لی گئی۔ (یعنی ان پر قحط مسلط کر دیا گیا) اور یہی ان کے لئے عذاب تھا۔