جنگ میں کافر کو قتل کرنے کا ثواب
راوی: محمد بن صباح بزار , اسمعیل , ابن جعفر , علاء , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ عَنْ الْعَلَائِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَجْتَمِعُ فِي النَّارِ کَافِرٌ وَقَاتِلُهُ أَبَدًا
محمد بن صباح بزار، اسماعیل، ابن جعفر، علاء، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کافر اور اس کو قتل کرنے والا دوزخ میں کبھی جمع نہ ہوگا۔ (یعنی جس مسلمان نے جہاد میں کسی کافر کو قتل کیا وہ دوزخ میں جانے سے محفوظ ہوا)