کیا اب ہجرت کا سلسلہ منقطع ہوگیا
راوی: مسدد , یحیی , اسمعیل , ابن ابی خالد , عامر
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ حَدَّثَنَا عَامِرٌ قَالَ أَتَی رَجُلٌ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو وَعِنْدَهُ الْقَوْمُ حَتَّی جَلَسَ عِنْدَهُ فَقَالَ أَخْبِرْنِي بِشَيْئٍ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ وَالْمُهَاجِرُ مَنْ هَجَرَ مَا نَهَی اللَّهُ عَنْهُ
مسدد، یحیی، اسماعیل، ابن ابی خالد، حضرت عامر سے روایت ہے کہ ایک شخص عبداللہ بن عمرو کے پاس آیا اس وقت بہت سے لوگ ان کے پاس بیٹھے ہوئے تھے وہ بھی بیٹھ گیا اور کہا جو تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے اس میں سے مجھے بھی کچھ سناؤ عبداللہ نے کہا کہ میں نے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے۔ (سچا) مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں اور مہاجر وہ ہے جو ان تمام چیزوں کو چھوڑ دے جو اللہ نے ممنوع قرار دی ہیں۔