کیا اب ہجرت کا سلسلہ منقطع ہوگیا
راوی: عثمان بن ابی شیبہ , جریر , منصور , مجاہد , طاؤس , ابن عباس
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْفَتْحِ فَتْحِ مَکَّةَ لَا هِجْرَةَ وَلَکِنْ جِهَادٌ وَنِيَّةٌ وَإِذَا اسْتُنْفِرْتُمْ فَانْفِرُوا
عثمان بن ابی شیبہ، جریر، منصور، مجاہد، طاؤس، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ فتح مکہ کے دن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اب ہجرت نہیں ہے بلکہ جہاد ہے اور نیت کا ثواب باقی ہے لہذا جب تم کو حکم جہاد ہو تو اس کے لئے نکلو۔