مستحاضہ اعتکاف کرسکتی ہے
راوی: محمد بن عیسی , قتیبہ , یزید خالد , عکرمہ , عائشہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَی وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ عَنْ خَالِدٍ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ اعْتَکَفَتْ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ امْرَأَةٌ مِنْ أَزْوَاجِهِ فَکَانَتْ تَرَی الصُّفْرَةَ وَالْحُمْرَةَ فَرُبَّمَا وَضَعْنَا الطَّسْتَ تَحْتَهَا وَهِيَ تُصَلِّي
محمد بن عیسی، قتیبہ، یزید خالد، عکرمہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت ہے کہ رسول اللہ کی ازواج میں سے ایک عورت نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ اعتکاف کیا پس وہ زردی اور سرخی دیکھتیں اور کبھی کبھی ہم (مسجد کی تلویث سے بچانے کے لئے) ان کے نیچے طشت رکھ دیتے اس حال میں کہ وہ نماز پڑھتی ہوتی تھیں