عورت شوہر کی اجازت کے بغیر نفلی روزہ نہ رکھے
راوی: حسن بن علی , عبدالرزاق , معمر , ہمام بن منبہ , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَصُومُ الْمَرْأَةُ وَبَعْلُهَا شَاهِدٌ إِلَّا بِإِذْنِهِ غَيْرَ رَمَضَانَ وَلَا تَأْذَنُ فِي بَيْتِهِ وَهُوَ شَاهِدٌ إِلَّا بِإِذْنِهِ
حسن بن علی، عبدالرزاق، معمر، ہمام بن منبہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر عورت کا شوہر موجود ہو تو رمضان کے روزوں کے علاوہ کوئی نفلی روزہ وہ اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر نہ رکھے اور نہ شوہر کی اجازت و مرضی کے بغیر کسی کو اس کے گھر میں آنے دے۔