سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ مناسک حج کا بیان ۔ حدیث 69

محرم ہتھیار رکھ سکتا ہے

راوی: احمد بن حنبل , محمد بن جعفر , شعبہ , ابواسحق , براء بن عازب

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ قَالَ سَمِعْتُ الْبَرَائَ يَقُولُ لَمَّا صَالَحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَهْلَ الْحُدَيْبِيَةِ صَالَحَهُمْ عَلَی أَنْ لَا يَدْخُلُوهَا إِلَّا بِجُلْبَانِ السِّلَاحِ فَسَأَلْتُهُ مَا جُلْبَانُ السِّلَاحِ قَالَ الْقِرَابُ بِمَا فِيهِ

احمد بن حنبل، محمد بن جعفر، شعبہ، ابواسحاق ، حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مکہ والوں سے حدیبیہ کے مقام پر صلح کی تو یہ شرط قرار پائی کہ مسلمان بیت اللہ میں اپنے ہتھیاروں کو غلاف میں رکھ کر لائیں گے (یعنی ہتھیار کھلے ہوئے نہیں ہوں گے بلکہ پیک ہوں گے )

یہ حدیث شیئر کریں