مہینہ میں جس دن چاہے روزہ رکھے
راوی: مسدد , عبدالوارث , یزید , معاذہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ يَزِيدَ الرِّشْکِ عَنْ مُعَاذَةَ قَالَتْ قُلْتُ لِعَائِشَةَ أَکَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ مِنْ کُلِّ شَهْرٍ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ قَالَتْ نَعَمْ قُلْتُ مِنْ أَيِّ شَهْرٍ کَانَ يَصُومُ قَالَتْ مَا کَانَ يُبَالِي مِنْ أَيِّ أَيَّامِ الشَّهْرِ کَانَ يَصُومُ
مسدد، عبدالوارث، یزید، حضرت معاذہ سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا پوچھا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر مہینہ میں تین روزے رکھا کرتے تھے؟۔ انہوں نے کہا ہاں پھر میں نے پوچھا کہ مہینہ میں کون سے دنوں میں روزہ رکھا کرتے تھے؟۔ حضرت عائشہ نے فرمایا کسی خاص دن کا اہتمام نہیں فرماتے تھے بلکہ مہینہ میں جس دن چاہتے رکھ لیتے۔