سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ روزوں کا بیان ۔ حدیث 687

پیر اور جمعرات کو روزہ رکھنے کا بیان

راوی: زہیر بن حرب , محمد بن فضیل , حسن بن عبیداللہ , ہنیدہ خزاعی اپنی والدہ

حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ هُنَيْدَةَ الْخُزَاعِيِّ عَنْ أُمِّهِ قَالَتْ دَخَلْتُ عَلَی أُمِّ سَلَمَةَ فَسَأَلْتُهَا عَنْ الصِّيَامِ فَقَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُنِي أَنْ أَصُومَ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنْ کُلِّ شَهْرٍ أَوَّلُهَا الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسِ

زہیر بن حرب، محمد بن فضیل، حسن بن عبیداللہ، ہنیدہ خزاعی اپنی والدہ سے روایت کرتی ہیں کہ وہ حضرت ام سلمہ کے پاس گئیں اور ان سے (نفلی) روزوں کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے کہا رسول اللہ مجھ کو ہر ماہ میں تین روزے رکھنے کا حکم فرماتے تھے۔ پہلا ان میں پیر کا دن اور دوسرے ہفتہ میں جمعرات کا دن۔

Narrated Umm Salamah, Ummul Mu'minin:
Hunaydah al-Khuza'i reported on the authority of her mother who said: I entered upon Umm Salamah and asked her about fasting. She said: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) used to command me to fast three days every month beginning with Monday or Thursday.

یہ حدیث شیئر کریں