ہرمہینہ میں تین روزے رکھنے کا بیان
راوی: محمد بن کثیر , ہمام , انس , قتادہ بن ملحان قیسی
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ أَنَسٍ أَخِي مُحَمَّدٍ عَنْ ابْنِ مِلْحَانَ الْقَيْسِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُنَا أَنْ نَصُومَ الْبِيضَ ثَلَاثَ عَشْرَةَ وَأَرْبَعَ عَشْرَةَ وَخَمْسَ عَشْرَةَ قَالَ وَقَالَ هُنَّ کَهَيْئَةِ الدَّهْرِ
محمد بن کثیر، ہمام، محمد کے بھائی انس، حضرت ابن ملحان قیسی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم کو ایام بیض یعنی تیرہ چودہ اور پندرہ تاریخ کے روزے رکھنے کا حکم فرماتے تھے کہ ان کا ثواب اتنا ہی ہے جتنا ہمیشہ روزہ رکھنے کا ۔
Narrated Qatadah Ibn Malhan al-Qaysi:
The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) used to command us to fast the days of the white (nights): thirteenth, fourteenth and fifteenth of the month. He said: This is like keeping perpetual fast.