ایک دن روزہ اور ایک دن ناغہ کرنا
راوی: احمد بن حنبل , محمد بن عیسی , مسدد , احمد , سفیان , عمرو بن اوس , عبداللہ بن عمر
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ عِيسَی وَمُسَدَّدٌ وَالْإِخْبَارُ فِي حَدِيثِ أَحْمَدَ قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ سَمِعْتُ عَمْرًا قَالَ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ أَوْسٍ سَمِعَهُ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحَبُّ الصِّيَامِ إِلَی اللَّهِ تَعَالَی صِيَامُ دَاوُدَ وَأَحَبُّ الصَّلَاةِ إِلَی اللَّهِ تَعَالَی صَلَاةُ دَاوُدَ کَانَ يَنَامُ نِصْفَهُ وَيَقُومُ ثُلُثَهُ وَيَنَامُ سُدُسَهُ وَکَانَ يُفْطِرُ يَوْمًا وَيَصُومُ يَوْمًا
احمد بن حنبل، محمد بن عیسی، مسدد، احمد، سفیان، عمرو بن اوس، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے مجھ سے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ روزے داؤد علیہ السلام والے روزے ہیں اور سب سے پسندیدہ نماز بھی داؤد علیہ السلام کی نماز ہے وہ پہلی آدھی رات تک سوتے تہائی رات نماز پڑھتے اور پھر رات کا چھٹا حصہ سوتے۔ وہ ایک دن روزہ رکھتے اور ایک دن ناغہ کرتے (اسی کو صوم داؤدی کہتے ہیں)