سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ روزوں کا بیان ۔ حدیث 682

عاشورہ کے روزے کی فضیلت

راوی: محمد بن منہال , یزید , سعید , قتادہ , عبدالرحمن بن سلمہ نے اپنے چچا

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَسْلَمَةَ عَنْ عَمِّهِ أَنَّ أَسْلَمَ أَتَتْ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ صُمْتُمْ يَوْمَکُمْ هَذَا قَالُوا لَا قَالَ فَأَتِمُّوا بَقِيَّةَ يَوْمِکُمْ وَاقْضُوهُ قَالَ أَبُو دَاوُد يَعْنِي يَوْمَ عَاشُورَائَ

محمد بن منہال، یزید، سعید، قتادہ، حضرت عبدالرحمن بن سلمہ نے اپنے چچا سے روایت کیا کہ قبیلہ اسلم کے لوگ رسول اللہ کے پاس آئے آپ نے ان سے پوچھا کہ اس دن (عاشورہ) کا روزرہ رکھتے ہو؟ انہوں نے کہا نہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تو پھر جتنا دن باقی رہ گیا ہے اس کو پورا کرو (یعنی دن پورا ہونے تک کچھ کھا پیو نہیں) کرو۔

Narrated AbdurRahman ibn Maslamah:
AbdurRahman reported on the authority of his uncle that the people of the tribe Aslam came to the Prophet (peace_be_upon_him). He said (to them): Did you fast on this day? They replied: No. He said: Complete the rest of your day, and make atonement for it.

یہ حدیث شیئر کریں