سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ مناسک حج کا بیان ۔ حدیث 68

احرام کے کپڑوں کا بیان

راوی: قتیبہ بن سعید , ابن ابی عدی , محمد بن اسحق

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ قَالَ ذَکَرْتُ لِابْنِ شِهَابٍ فَقَالَ حَدَّثَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ عُمَرَ کَانَ يَصْنَعُ ذَلِکَ يَعْنِي يَقْطَعُ الْخُفَّيْنِ لِلْمَرْأَةِ الْمُحْرِمَةِ ثُمَّ حَدَّثَتْهُ صَفِيَّةُ بِنْتُ أَبِي عُبَيْدٍ أَنَّ عَائِشَةَ حَدَّثَتْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ کَانَ رَخَّصَ لِلنِّسَائِ فِي الْخُفَّيْنِ فَتَرَکَ ذَلِکَ

قتیبہ بن سعید، ابن ابی عدی، محمد بن اسحاق سے روایت ہے کہ میں نے ابن شہاب سے (قطع خفین) کا ذکر کیا انہوں نے کہا کہ ہم سے سالم بن عبداللہ نے حدیث بیان کی کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایسا کرتے تھے یعنی محرمہ عورت کے خفین کاٹ دیا کرتے تھے پھر ان سے (ان کی اہلیہ) صفیہ بنت ابی عبید نے بیان کیا کہ ہم سے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عورتوں کو خفین (موزے) پہننے کی رخصت دی ہے اس کے بعد حضرت عبداللہ بن عمر نے محرمہ عورت کے لئے موزے کاٹنے کا عمل ترک کر دیا (کیونکہ احرام کی حالت میں عورت کے لئے ٹخنہ کھلا رکھنا ضروری نہیں ہے البتہ مرد کے لئے ضروری ہے)

یہ حدیث شیئر کریں