سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ روزوں کا بیان ۔ حدیث 678

عاشورہ کے دن روزہ رکھنا

راوی: مسدد , یحیی , عبیداللہ , نافع , عبداللہ بن عمر

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ کَانَ عَاشُورَائُ يَوْمًا نَصُومُهُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَلَمَّا نَزَلَ رَمَضَانُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذَا يَوْمٌ مِنْ أَيَّامِ اللَّهِ فَمَنْ شَائَ صَامَهُ وَمَنْ شَائَ تَرَکَهُ

مسدد، یحیی، عبیداللہ، نافع، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ زمانہ جاہلیت میں ہم لوگ عاشورہ کے دن کا روزہ رکھا کرتے تھے پھر جب رمضان کے روزے فرض ہوئے تو آپ نے فرمایا یہ دن اللہ کے دنوں میں سے ایک دن ہے جس کا دل چاہے اس میں روزہ رکھے اور جس کا دل چاہے نہ رکھے۔

یہ حدیث شیئر کریں