ذی الحجہ کی دسویں تاریخ تک روزے رکھنا
راوی: عثمان بن ابی شیبہ , وکیع , اعمش ابوصالح , مجاہد , عبداللہ بن عباس
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ أَبِي صَالِحٍ وَمُجَاهِدٍ وَمُسْلِمٍ الْبَطِينِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا مِنْ أَيَّامٍ الْعَمَلُ الصَّالِحُ فِيهَا أَحَبُّ إِلَی اللَّهِ مِنْ هَذِهِ الْأَيَّامِ يَعْنِي أَيَّامَ الْعَشْرِ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَلَا الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ قَالَ وَلَا الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ إِلَّا رَجُلٌ خَرَجَ بِنَفْسِهِ وَمَالِهِ فَلَمْ يَرْجِعْ مِنْ ذَلِکَ بِشَيْئٍ
عثمان بن ابی شیبہ، وکیع، اعمش ابوصالح، مجاہد، حضرت عبداللہ بن عباس سے مروی ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا کوئی نیک عمل کسی دن میں اللہ تعالیٰ کو اتنا پسند نہیں جتنا ان دنوں میں پسند ہے یعنی ذی الحجہ کے ابتدائی دس دنوں میں۔ لوگوں نے پوچھا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا جہاد فی سبیل اللہ بھی نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا! جہاد فی سبیل اللہ بھی نہیں۔ مگر وہ جہاد جس میں آدمی اپنا جان و مال لے کر نکلے اور پھر واپس نہ لوٹے (بلکہ وہیں شہید ہو جائے)