پیر اور جمعرات کاروزہ
راوی: موسی بن اسمعیل , ابان , یحیی , عمر بن ابی حکم بن ثوبان , قدامہ بن مظعون , اسامہ بن زید
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا أَبَانُ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي الْحَکَمِ بْنِ ثَوْبَانَ عَنْ مَوْلَی قُدَامَةَ بْنِ مَظْعُونٍ عَنْ مَوْلَی أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ أَنَّهُ انْطَلَقَ مَعَ أُسَامَةَ إِلَی وَادِي الْقُرَی فِي طَلَبِ مَالٍ لَهُ فَکَانَ يَصُومُ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ وَيَوْمَ الْخَمِيسِ فَقَالَ لَهُ مَوْلَاهُ لِمَ تَصُومُ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ وَيَوْمَ الْخَمِيسِ وَأَنْتَ شَيْخٌ کَبِيرٌ فَقَالَ إِنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَصُومُ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ وَيَوْمَ الْخَمِيسِ وَسُئِلَ عَنْ ذَلِکَ فَقَالَ إِنَّ أَعْمَالَ الْعِبَادِ تُعْرَضُ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ وَيَوْمَ الْخَمِيسِ قَالَ أَبُو دَاوُد کَذَا قَالَ هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ عَنْ يَحْيَی عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي الْحَکَمِ
موسی بن اسماعیل، ابان، یحیی، عمر بن ابی حکم بن ثوبان، قدامہ بن مظعون، حضرت اسامہ بن زید سے روایت ہے کہ وہ حضرت اسامہ کے ساتھ ان کا مال تلاش کرتے ہوئے وادی قری تک گئے۔ پس (انہوں نے دیکھا کہ) وہ پیر اور جمعرات کا روزہ رکھتے ہیں تو ان کے مولیٰ نے ان سے پوچھا کہ آپ ان دنوں میں روزہ کیوں رکھتے ہیں حالانکہ آپ بوڑھے ہیں؟ انہوں نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیر اور جمعرات کا روزہ رکھتے تھے ایک مرتبہ لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ان دنوں میں روزہ رکھنے کے متعلق دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا پیر اور جمعرات کے دن بندوں کے اعمال اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش کئے جاتے ہیں۔ ابوداؤد نے کہا کہ اسی طرح ہشام دستوائی نے بسند یحیی عمر بن حکم سے روایت کیا ہے۔
Narrated Usamah ibn Zayd:
The client of Usamah ibn Zayd said that he went along with Usamah to Wadi al-Qura in pursuit of his camels. He would fast on Monday and Thursday. His client said to him: Why do you fast on Monday and Thursday, while you are an old man? He said: The Prophet of Allah (peace_be_upon_him) used to fast on Monday and Thursday. When he was asked about it, he said: The works of the servants (of Allah) are presented (to Allah) on Monday and Thursday.