سینچر کے دن روزہ رکھنے کی اجازت
راوی: محمد بن کثیر , ہمام , قتادہ , حفص بن عمر , قتادہ , ایوب , حفص , جویریہ بنت حارث
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ ح و حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ حَفْصٌ الْعَتَکِيُّ عَنْ جُوَيْرِيَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَيْهَا يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَهِيَ صَائِمَةٌ فَقَالَ أَصُمْتِ أَمْسِ قَالَتْ لَا قَالَ تُرِيدِينَ أَنْ تَصُومِي غَدًا قَالَتْ لَا قَالَ فَأَفْطِرِي
محمد بن کثیر، ہمام، قتادہ، حفص بن عمر، قتادہ، ایوب، حفص، حضرت جویریہ بنت حارث سے روایت ہے کہا ایک مرتبہ رسول اللہ جمعہ کے دن ان کے پاس تشریف لائے اس دن ان کا روزہ تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے پوچھا کیا تم نے کل بھی روزہ رکھا تھا انہوں نے کہا نہیں۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا کہ کیا کل کو بھی روزہ رکھنے کا ارادہ ہے؟ انہوں نے کہا نہیں تب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تو پھر روزہ افطار کر ڈالو