احرام کے کپڑوں کا بیان
راوی: موسی بن اسماعیل , حماد ایوب , نافع , عبداللہ بن عمر
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ وَجَدَ الْقُرَّ فَقَالَ أَلْقِ عَلَيَّ ثَوْبًا يَا نَافِعُ فَأَلْقَيْتُ عَلَيْهِ بُرْنُسًا فَقَالَ تُلْقِي عَلَيَّ هَذَا وَقَدْ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَلْبَسَهُ الْمُحْرِمُ
موسی بن اسماعیل، حماد ایوب، نافع، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ان کو سردی لگی انہوں نے حضرت نافع سے کہا کہ میرے اوپر کوئی کپڑا ڈال دے پس انہوں نے ان پر برنس ٹوپی یا ایسا کپڑا جس سے سر ڈھک جائے) ڈال دیا۔ حضرت ابن عمر نے فرمایا تم مجھ پر برنس ڈالتے ہو حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے محرم کو یہ پہننے سے منع فرمایا ہے