سفر کی وہ مسافت جس کی وجہ سے روزہ افطار کیا جاسکتا ہے
راوی: مسدد , معتمر , عبیداللہ , نافع
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ کَانَ يَخْرُجُ إِلَی الْغَابَةِ فَلَا يُفْطِرُ وَلَا يَقْصِرُ
مسدد، معتمر، عبیداللہ، حضرت نافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ غابہ (ایک گاؤں کا نام) کی طرف جاتے تھے (اور اس سفر میں) نہ روزہ ترک کرتے اور نہ نماز میں قصر کرتے۔