جنہوں نے کہا کہ سفر میں روزہ رکھنا افضل ہے
راوی: مومل بن فضل , ولید , سعید بن عبدالعزیز , اسمعیل بن عبیداللہ , ابوالدرداء
حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنِي إِسْمَعِيلُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ حَدَّثَتْنِي أُمُّ الدَّرْدَائِ عَنْ أَبِي الدَّرْدَائِ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ غَزَوَاتِهِ فِي حَرٍّ شَدِيدٍ حَتَّی إِنَّ أَحَدَنَا لَيَضَعُ يَدَهُ عَلَی رَأْسِهِ أَوْ کَفَّهُ عَلَی رَأْسِهِ مِنْ شِدَّةِ الْحَرِّ مَا فِينَا صَائِمٌ إِلَّا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوَاحَةَ
مومل بن فضل، ولید، سعید بن عبدالعزیز، اسماعیل بن عبیداللہ، حضرت ابوالدرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعض غزوات میں انتہائی شدید گرمی میں نکلے یہاں تک کہ ہم میں سے ہر شخص دھوپ کی شدت سے (بچنے کے لئے) اپنے سر پر ہاتھ (یا ہتھیلی) رکھ لیتا تھا اور ہم میں سے سوائے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اور سوائے عبداللہ بن رواحہ کے کوئی روزہ سے نہ ہوتا تھا اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر قوت ہو اپنے اوپر پورا اعتماد ہو تو روزہ رکھنا افضل ہے