سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ روزوں کا بیان ۔ حدیث 642

سفر میں روزہ نہ رکھنا بہتر ہے

راوی: ابو ولید , شعبہ , محمد بن عبدالرحمن , سعد بن زرارہ , محمد بن عمرو بن حسن , جابر بن عبداللہ

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ سَعْدِ بْنِ زُرَارَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَسَنٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَی رَجُلًا يُظَلَّلُ عَلَيْهِ وَالزِّحَامُ عَلَيْهِ فَقَالَ لَيْسَ مِنْ الْبِرِّ الصِّيَامُ فِي السَّفَرِ

ابو ولید، شعبہ، محمد بن عبدالرحمن، سعد بن زرارہ، محمد بن عمرو بن حسن، حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا کہ اس پر سایہ کیا گیا ہے اور اس کے ارد گرد لوگوں کا ہجوم ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا سفر میں روزہ رکھنا نیکی نہیں ہے

یہ حدیث شیئر کریں