سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ روزوں کا بیان ۔ حدیث 640

جو شخص مر جائے اس کے ذمہ روزے ہوں

راوی: احمد بن یونس , زائدہ , حمید , انس

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ عَنْ أَنَسٍ قَالَ سَافَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَمَضَانَ فَصَامَ بَعْضُنَا وَأَفْطَرَ بَعْضُنَا فَلَمْ يَعِبْ الصَّائِمُ عَلَی الْمُفْطِرِ وَلَا الْمُفْطِرُ عَلَی الصَّائِمِ

احمد بن یونس، زائدہ، حمید، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نے رمضان میں رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سفر کیا پس ہم میں سے کچھ لوگوں نے روزہ رکھا اور کچھ لوگوں نے نہیں رکھا لیکن نہ تو کسی روزہ رکھنے والے نہ رکھنے والے پر اعتراض کیا اور نہ ہی کسی روزہ نہ رکھنے والے نے روزہ دار پر (یعنی ایک دوسرے پر کسی نے اعتراض نہیں کیا)

یہ حدیث شیئر کریں