سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ روزوں کا بیان ۔ حدیث 633

روزہ میں بھول سے کچھ کھا پی لینا

راوی: موسی بن اسماعیل , حماد , ایوب , حبیب , ہشام , محمد بن سیرین , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ وَحَبِيبٍ وَهِشَامٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ جَائَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أَکَلْتُ وَشَرِبْتُ نَاسِيًا وَأَنَا صَائِمٌ فَقَالَ اللَّهُ أَطْعَمَکَ وَسَقَاکَ

موسی بن اسماعیل، حماد، ایوب، حبیب، ہشام، محمد بن سیرین، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور بولا یا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نے روزہ میں بھول سے کھا پی لیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تجھے اللہ نے کھلایا اور پلایا (یعنی روزہ نہیں ٹوٹا)

یہ حدیث شیئر کریں