جو شخص روزہ کی حالت میں جماع کر بیٹھے اسکا کفارہ
راوی: عبداللہ بن مسلمہ , مالک , ابن شہاب , حمید بن عبدالرحمن , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَجُلًا أَفْطَرَ فِي رَمَضَانَ فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُعْتِقَ رَقَبَةً أَوْ يَصُومَ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ أَوْ يُطْعِمَ سِتِّينَ مِسْکِينًا قَالَ لَا أَجِدُ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اجْلِسْ فَأُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَقٍ فِيهِ تَمْرٌ فَقَالَ خُذْ هَذَا فَتَصَدَّقْ بِهِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا أَحَدٌ أَحْوَجُ مِنِّي فَضَحِکَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّی بَدَتْ أَنْيَابُهُ وَقَالَ لَهُ کُلْهُ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَلَی لَفْظِ مَالِکٍ أَنَّ رَجُلًا أَفْطَرَ وَقَالَ فِيهِ أَوْ تُعْتِقَ رَقَبَةً أَوْ تَصُومَ شَهْرَيْنِ أَوْ تُطْعِمَ سِتِّينَ مِسْکِينًا
عبداللہ بن مسلمہ، مالک، ابن شہاب، حمید بن عبدالرحمن، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ ایک شخص نے رمضان میں روزہ توڑ ڈالا تو رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے ایک غلام آزاد کرنے یا دو مہینہ کے پے درپے روزے رکھنے یا ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلا نے کا حکم فرمایا اس شخص نے کہا میں (ان تینوں کاموں میں سے کوئی کام) نہیں کر سکتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا اچھا تو پھر بیٹھ جا اتنے میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک تھیلا لایا گیا جس میں کھجوریں تھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا لے یہ کھجوریں لے جا اور اس میں سے صدقہ کر میں نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا مجھ سے زیادہ بھی کوئی ضرورت مند ہے؟ یہ سن کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہنسی آ گئی یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دنداں مبارک نظر آنے لگے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اچھا تو خود ہی کھا لے ابوداؤد نے کہا کہ ابن جریح نے زہری سے مالک کے الفاظ کی طرح نقل کیا کہ ایک شخص نے روزہ توڑ ڈالا۔ اس روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا غلام آزاد کر یا دو مہینہ کے روزے رکھ یا ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلا