سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ روزوں کا بیان ۔ حدیث 620

روزہ دار کے لئے بوسہ لینا جائز ہے

راوی: احمد بن یونس , لیث , عیسیٰ بن حماد , لیث بن سعد , بکیر بن عبداللہ , عبدالملک بن سعید , جابر بن عبداللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ح و حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ حَمَّادٍ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ بُکَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ هَشَشْتُ فَقَبَّلْتُ وَأَنَا صَائِمٌ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ صَنَعْتُ الْيَوْمَ أَمْرًا عَظِيمًا قَبَّلْتُ وَأَنَا صَائِمٌ قَالَ أَرَأَيْتَ لَوْ مَضْمَضْتَ مِنْ الْمَائِ وَأَنْتَ صَائِمٌ قَالَ عِيسَی بْنُ حَمَّادٍ فِي حَدِيثِهِ قُلْتُ لَا بَأْسَ بِهِ ثُمَّ اتَّفَقَا قَالَ فَمَهْ

احمد بن یونس، لیث، عیسیٰ بن حماد، لیث بن سعد، بکیر بن عبد اللہ، عبدالملک بن سعید، حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن الخطاب نے کہا کہ میں (اپنی بیوی سے) خوش ہوا تو میں نے روزہ ہی کی حالت میں بوسہ لے لیا پھر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آج مجھ سے بڑا قصور ہو گیا ہے اور وہ یہ کہ میں نے روزہ کی حالت میں بیوی کا بوسہ لے لیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر تو روزے کی حالت میں کلی کر لے تو تیرا کیا خیال ہے؟ میں نے کہا اس میں تو کوئی حرج نہیں ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تو پھر خاموش رہ۔

یہ حدیث شیئر کریں