سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ روزوں کا بیان ۔ حدیث 602

روزے کی حالت میں پچھنے لگانا یا لگوانا

راوی: مسدد , یحیی , ہشام , احمد بن حنبل , حسن بن موسی , شیبان , یحیی بن ابی قلابہ , ابواسماء , ثوبان

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ هِشَامٍ ح و حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا شَيْبَانُ جَمِيعًا عَنْ يَحْيَی عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَبِي أَسْمَائَ يَعْنِي الرَّحَبِيَّ عَنْ ثَوْبَانَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَفْطَرَ الْحَاجِمُ وَالْمَحْجُومُ قَالَ شَيْبَانُ أَخْبَرَنِي أَبُو قِلَابَةَ أَنَّ أَبَا أَسْمَائَ الرَّحَبِيَّ حَدَّثَهُ أَنَّ ثَوْبَانَ مَوْلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

مسدد، یحیی، ہشام، احمد بن حنبل، حسن بن موسی، شیبان، یحیی بن ابی قلابہ، ابواسماء، حضرت ثوبان سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا روزہ ٹوٹ گیا پچھنے لگانے اور لگوانے والے کا۔ شیبان نے کہا بواسطہ ابوقلابہ ابواسماء الرحبی نے ثوبان سے مرفوعاً نقل کیا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں