روزہ میں غیبت کرنا
راوی: عبداللہ بن مسلمہ , مالک , ابوزناد , اعرج , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الصِّيَامُ جُنَّةٌ إِذَا کَانَ أَحَدُکُمْ صَائِمًا فَلَا يَرْفُثْ وَلَا يَجْهَلْ فَإِنْ امْرُؤٌ قَاتَلَهُ أَوْ شَاتَمَهُ فَلْيَقُلْ إِنِّي صَائِمٌ إِنِّي صَائِمٌ
عبداللہ بن مسلمہ، مالک، ابوزناد، اعرج، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی شخص روزہ دار ہو تو اس کو چاہئے کہ بیہودہ نہ بکے اور نہ کوئی جہالت کام کرے اور اگر کوئی دوسرا کوئی شخص اس سے لڑائی جھگڑا کرے یا گالی دے تو اسے کہہ دینا چاہئے کہ میں روزہ دار ہوں میں روزہ دار ہوں۔