اگر غلطی سے سورج غروب ہونے سے پہلے روزہ افطار کر لے تو کیا کرے
راوی: ہارون بن عبداللہ , محمد بن علاء , ابوسامہ , ہشام بن عروہ , فاطمہ بنت منذر , اسماء بنت ابی بکر
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ الْمَعْنَی قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ عَنْ أَسْمَائَ بِنْتِ أَبِي بَکْرٍ قَالَتْ أَفْطَرْنَا يَوْمًا فِي رَمَضَانَ فِي غَيْمٍ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ طَلَعَتْ الشَّمْسُ قَالَ أَبُو أُسَامَةَ قُلْتُ لِهِشَامٍ أُمِرُوا بِالْقَضَائِ قَالَ وَبُدٌّ مِنْ ذَلِکَ
ہارون بن عبد اللہ، محمد بن علاء، ابوسامہ، ہشام بن عروہ، فاطمہ بنت منذر، حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مر بتہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں رمضان کے دنوں میں افطار کر لیا جب کہ آسمان پر بادل چھائے ہوئے تھے اور پھر سورج نکل آیا۔ ابواسامہ کہتے ہیں کہ میں نے ہشام سے پوچھا ایسی صورت میں تو قضاء کا حکم ہوگا۔ انہوں نے کہا یہ تو ضروری ہے