جو شخص روزہ رکھ کر شعبان کو رمضان سے ملا دے
راوی: مسلم بن ابراہیم , ہشام , یحیی بن ابی کثیر , ابوسلمہ , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تُقَدِّمُوا صَوْمَ رَمَضَانَ بِيَوْمٍ وَلَا يَوْمَيْنِ إِلَّا أَنْ يَکُونَ صَوْمٌ يَصُومُهُ رَجُلٌ فَلْيَصُمْ ذَلِکَ الصَّوْمَ
مسلم بن ابراہیم، ہشام، یحیی بن ابی کثیر، ابوسلمہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص رمضان سے ایک یا دو دن پہلے روزہ نہ رکھے ہاں وہ شخص روزہ رکھ سکتا ہے جس کو عادت ہو اور اتفاق سے وہ دن اس کی عادت کے مطابق ہو جائے۔