رمضان کو مقدم کرنے کا بیان
راوی: ابراہیم بن علاء , ولید بن مسلم , عبداللہ بن علاء , ابوالازہر المغیرہ بن فروہ
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْعَلَائِ الزُّبَيْدِيُّ مِنْ کِتَابِهِ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْعَلَائِ عَنْ أَبِي الْأَزْهَرِ الْمُغِيرَةِ بْنِ فَرْوَةَ قَالَ قَامَ مُعَاوِيَةُ فِي النَّاسِ بِدَيْرِ مِسْحَلٍ الَّذِي عَلَی بَابِ حِمْصَ فَقَالَ أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا قَدْ رَأَيْنَا الْهِلَالَ يَوْمَ کَذَا وَکَذَا وَأَنَا مُتَقَدِّمٌ فَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَفْعَلَهُ فَلْيَفْعَلْهُ قَالَ فَقَامَ إِلَيْهِ مَالِکُ بْنُ هُبَيْرَةَ السَّبَئِيُّ فَقَالَ يَا مُعَاوِيَةُ أَشَيْئٌ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمْ شَيْئٌ مِنْ رَأْيِکَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ صُومُوا الشَّهْرَ وَسِرَّهُ
ابراہیم بن علاء، ولید بن مسلم، عبداللہ بن علاء، حضرت ابوالازہر المغیرہ بن فروہ سے روایت ہے کہ حضرت معاویہ لوگوں میں کھڑے ہوئے دیر مستحل پر جو کہ حمص پر ہے اور فرمایا اے لوگو ہم نے فلاں دن چاند دیکھا اور ہم تو پہلے سے روزے رکھیں گے جو چاہے وہ بھی رکھے مالک بن ہبیرہ سبائی کھڑے ہوئے اور بولے تم نے یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنی ہے یا صرف تمہاری اپنی رائے ہے؟ فرمایا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے شعبان کے آخر اور رمضان کے شروع میں روزے رکھو۔
Narrated Mu'awiyah:
AbulAzhar al-Mughirah ibn Farwah said: Mu'awiyah stood among the people at Dayr Mustahill lying at the gate of Hims. He said: O people, we sighted the moon on such-and-such day. We shall fast in advance. Anyone who likes to do so may do it. Malik ibn Hubayrah as-Saba'i stood up and asked: Mu'awiyah, did you hear the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) say something (about this matter), or is this something on the basis of your opinion? He replied: I heard the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) as saying: Fast the month (in the beginning) and in the last.