چاند دیکھنے میں اگر لوگوں سے غلطی ہو جائے
راوی: محمد بن عبید حماد , ایوب , محمد بن منکدر , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ فِي حَدِيثِ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ذَکَرَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهِ قَالَ وَفِطْرُکُمْ يَوْمَ تُفْطِرُونَ وَأَضْحَاکُمْ يَوْمَ تُضَحُّونَ وَکُلُّ عَرَفَةَ مَوْقِفٌ وَکُلُّ مِنًی مَنْحَرٌ وَکُلُّ فِجَاجِ مَکَّةَ مَنْحَرٌ وَکُلُّ جَمْعٍ مَوْقِفٌ
محمد بن عبید حماد، ایوب، محمد بن منکدر، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا عیدالفطر اس دن ہے جس دن تم افطار کرو اور عید الاضحی اس دن ہے جس دن تم قربانی کرو اور سارا عرفات ٹھہر نے کی جگہ ہے اور سارا منیٰ قربان گاہ ہے اور مکے کے تمام راستے قربانی کی جگہ ہیں اور سارا مزدلفہ وقوف کی جگہ ہے۔
Narrated AbuHurayrah:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: The end of Ramadan is on the day when you end it, and the 'Id (festival) of sacrifice is on the day when you sacrifice. The whole of Arafah is the place of staying, and the whole of Mina is the place of sacrifice, and all the roads of Mecca are the place of sacrifice, and the whole of Muzdalifah is the place of staying.