مہینہ کبھی انتیس دن کا بھی ہوتا ہے
راوی: سلیمان بن حرب , شعبہ , اسود , بن قیس , سعید بن عمرو , ابن عمر
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَمْرٍو يَعْنِي ابْنَ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّا أُمَّةٌ أُمِّيَّةٌ لَا نَکْتُبُ وَلَا نَحْسُبُ الشَّهْرُ هَکَذَا وَهَکَذَا وَهَکَذَا وَخَنَسَ سُلَيْمَانُ أُصْبُعَهُ فِي الثَّالِثَةِ يَعْنِي تِسْعًا وَعِشْرِينَ وَثَلَاثِينَ
سلیمان بن حرب، شعبہ، اسود، بن قیس، سعید بن عمرو، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہم ان پڑھ لوگ ہیں ہم حساب کتاب نہیں جانتے مہینہ یوں ہوتا ہے یوں ہوتا ہے اور یوں ہوتا ہے (یعنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہاتھ کی انگلیوں سے بتایا) سلیمان نے کہا تیسری مرتبہ میں ایک انگلی کو بند کر لیا یعنی یہ بتایا کہ مہینہ کبھی انتیس دن کا ہوتا ہے اور کبھی تیس دن کا ۔