اس کا بیان کہ حکم قرآنی جو لوگ باوجود قوت کے روزہ نہ رکھیں وہ ایک مسکین کو کھانا کھلا دیں اب بھی بوڑھے مرد اور عورت اور حاملہ عورتوں کے لئے باقی ہے
راوی: موسی بن اسماعیل , ابان , قتادہ , عکرمہ , عبداللہ بن عباس
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا أَبَانُ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ أَنَّ عِکْرِمَةَ حَدَّثَهُ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ قَالَ أُثْبِتَتْ لِلْحُبْلَی وَالْمُرْضِعِ
موسی بن اسماعیل، ابان، قتادہ، عکرمہ، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ حاملہ اور دودھ پلانے والی عورت کے لئے یہ حکم اب بھی باقی ہے۔