زنا سخت ترین گناہ ہے
راوی: معتمر کے والد
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ عَنْ أَبِيهِ وَمَنْ يُکْرِهُّنَّ فَإِنَّ اللَّهَ مِنْ بَعْدِ إِکْرَاهِهِنَّ غَفُورٌ رَحِيمٌ قَالَ قَالَ سَعِيدُ بْنُ أَبِي الْحَسَنِ غَفُورٌ لَهُنَّ الْمُکْرَهَاتِ
عبیداللہ بن معاذ، معتمر کے والد سے روایت ہے کہ جو یہ ارشاد الٰہی ہے "وَمَنْ يُکْرِهُّنَّ فَإِنَّ اللَّهَ مِنْ بَعْدِ إِکْرَاهِهِنَّ غَفُورٌ رَحِيمٌ" الخ یعنی جو شخص ان کو بدکاری پر مجبور کرے گا تو اللہ تعالیٰ ان کی زبردستی کے بعد بخشنے والا اور مہربان ہے اس کا مفہوم بیان کرتے ہوئے سعید بن ابی الحسن نے کہا کہ وہ ان مجبور اور بے بس لونڈیوں کو بخشنے والا ہے