شوہر کی وفات پر عورت سوگ منائے
راوی:
قَالَتْ زَيْنَبُ وَدَخَلْتُ عَلَى زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ حِينَ تُوُفِّيَ أَخُوهَا فَدَعَتْ بِطِيبٍ فَمَسَّتْ مِنْهُ ثُمَّ قَالَتْ وَاللَّهِ مَا لِي بِالطِّيبِ مِنْ حَاجَةٍ غَيْرَ أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ لَا يَحِلُّ لِامْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ أَنْ تُحِدَّ عَلَى مَيِّتٍ فَوْقَ ثَلَاثِ لَيَالٍ إِلَّا عَلَى زَوْجٍ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا
زینب بنت ابی سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ میں حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ تعالیٰ عنہا (زوجہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم) کے پاس گئی جب ان کےبھائی (عبیداللہ بن جحش) کا انتقال ہوا پس انہوں نے ایک خوشبو منگائی اور اس کو لگایا پھر فرمایا واللہ مجھے خوشبو کی ضرورت نہ تھی مگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان سنا ہے کہ جو عورت اللہ پر اور قیامت کےدن پر ایمان رکھتی ہو اس کےلیے جائز نہیں ہے کہ وہ کسی میت پر تین دن سے زیادہ سوگ منائے لیکن اپنے شوہر کی وفات پر چار مہینے اور دس دن تک سوگ منائے۔