سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ طلاق کا بیان ۔ حدیث 516

مطلقہ عورتوں کی عدت میں استثناء کے احکامات

راوی: احمد بن محمد , علی بن حسین , یزید , عکرمہ , عبداللہ بن عباس

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ ثَابِتٍ الْمَرْوَزِيُّ حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُسَيْنٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ يَزِيدَ النَّحْوِيِّ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ وَالْمُطَلَّقَاتُ يَتَرَبَّصْنَ بِأَنْفُسِهِنَّ ثَلَاثَةَ قُرُوئٍ وَقَالَ وَاللَّائِي يَئِسْنَ مِنْ الْمَحِيضِ مِنْ نِسَائِکُمْ إِنْ ارْتَبْتُمْ فَعِدَّتُهُنَّ ثَلَاثَةُ أَشْهُرٍ فَنُسِخَ مِنْ ذَلِکَ وَقَالَ ثُمَّ طَلَّقْتُمُوهُنَّ مِنْ قَبْلِ أَنْ تَمَسُّوهُنَّ فَمَا لَکُمْ عَلَيْهِنَّ مِنْ عِدَّةٍ تَعْتَدُّونَهَا

احمد بن محمد، علی بن حسین، یزید، عکرمہ، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا مطلقہ عورتیں اپنے آپ کو (دوسرے نکاح سے) تین قرؤ (تین حیض یا تین طہر) تک روکے رکھیں پھر یہ حکم نازل ہوا جو عورتیں حیض سے مایوس ہو چکی ہوں ان کی عدت تین ماہ ہے اس میں پھر مزید استثناء ہوا اور فرمایا اگر تم ان کو چھونے سے قبل (جماع سے قبل) طلاق دیدو تو ان پر کوئی عدت نہیں ہے

Narrated Abdullah ibn Abbas:
Women who are divorced shall wait, keeping themselves apart, three monthly courses; and then said: And for such of your women as despair of menstruation, if ye doubt, their period (of waiting) shall be three months. This was abrogated from the former verse. Again he said: (O ye who believe, if ye wed believing women) and divorce them before ye have touched them, then there is no period that ye should reckon."

یہ حدیث شیئر کریں