اونٹ کو نحر کرنے کا طریقہ
راوی: احمد بن حنبل , ہشیم , یونس , زیاد بن جبیر
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا يُونُسُ أَخْبَرَنِي زِيَادُ بْنُ جُبَيْرٍ قَالَ کُنْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ بِمِنًی فَمَرَّ بِرَجُلٍ وَهُوَ يَنْحَرُ بَدَنَتَهُ وَهِيَ بَارِکَةٌ فَقَالَ ابْعَثْهَا قِيَامًا مُقَيَّدَةً سُنَّةَ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
احمد بن حنبل، ہشیم، یونس، زیاد بن جبیر سے روایت ہے کہ میں منی میں حضرت عبداللہ بن عمر کے ساتھ تھا۔ ابن عمر ایک شخص کے پاس سے گزرے جو اونٹ کو بیٹھا کر نحر کر رہا تھا۔ آپ نے اس سے فرمایا اس کو کھڑا کر کے اور باندھ کر نحر کر یہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا طریقہ تھا