لعان کا طریقہ
راوی: مخلد بن خالد , سفیان , عاصم بن کلیب , عبداللہ بن عباس
حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ خَالِدٍ الشُّعَيْرِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَاصِمِ بْنِ کُلَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ رَجُلًا حِينَ أَمَرَ الْمُتَلَاعِنَيْنِ أَنْ يَتَلَاعَنَا أَنْ يَضَعَ يَدَهُ عَلَی فِيهِ عِنْدَ الْخَامِسَةِ يَقُولُ إِنَّهَا مُوجِبَةٌ
مخلد بن خالد، سفیان، عاصم بن کلیب، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ جب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لعان کرنے والوں کو لعان کے لئے فرمایا تو ایک شخص کو حکم دیا کہ جب وہ پانچویں گواہی پر پہنچے تو اس کے منہ پر ہاتھ رکھ دے اور اس سے کہا کہ یہ پانچویں گواہی لعنت کا موجب ہو گی۔
Narrated Abdullah ibn Abbas:
When the Prophet (peace_be_upon_him) ordered a man and his wife to invoke curses on each other, he ordered a man to put his hand on his mouth when he came to the fifth utterance, saying that it would be the deciding one.