سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ طلاق کا بیان ۔ حدیث 486

لعان کا طریقہ

راوی: سلیمان بن سعد , سہل بن سعد

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْعَتَکِيُّ حَدَّثَنَا فُلَيْحٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ فِي هَذَا الْحَدِيثِ وَکَانَتْ حَامِلًا فَأَنْکَرَ حَمْلَهَا فَکَانَ ابْنُهَا يُدْعَی إِلَيْهَا ثُمَّ جَرَتْ السُّنَّةُ فِي الْمِيرَاثِ أَنْ يَرِثَهَا وَتَرِثَ مِنْهُ مَا فَرَضَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لَهَا

سلیمان بن سعد، حضرت سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ وہ عورت حاملہ تھی اور عویمر نے اس بات سے انکار کیا کہ یہ حمل اس سے ہے پھر اس عورت کا بچہ اپنی ماں کی طرف منسوب کر کے پکارا جاتا تھا پھر میراث کے معاملہ پر یہ سنت جاری ہوئی کہ وہ بچہ اپنی ماں کا وارث ہوگا اور ماں اس بچہ کی وارث قرار پائے گی جتنا کہ اللہ تعالیٰ نے اس کے لئے مقرر فرمایا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں