سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ طلاق کا بیان ۔ حدیث 485

لعان کا طریقہ

راوی: مسدد , وہب بن بیان , احمد بن عمرو بن سرح , عمرو بن عثمان , سفیان , زہری , سہل بن سعد

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَوَهْبُ بْنُ بَيَانٍ وَأَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ وَعَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ مُسَدَّدٌ قَالَ شَهِدْتُ الْمُتَلَاعِنَيْنِ عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا ابْنُ خَمْسَ عَشْرَةَ فَفَرَّقَ بَيْنَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ تَلَاعَنَا وَتَمَّ حَدِيثُ مُسَدَّدٍ وَقَالَ الْآخَرُونَ إِنَّهُ شَهِدَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَّقَ بَيْنَ الْمُتَلَاعِنَيْنِ فَقَالَ الرَّجُلُ کَذَبْتُ عَلَيْهَا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنْ أَمْسَکْتُهَا لَمْ يَقُلْ بَعْضُهُمْ عَلَيْهَا قَالَ أَبُو دَاوُد لَمْ يُتَابِعْ ابْنَ عُيَيْنَةَ أَحَدٌ عَلَی أَنَّهُ فَرَّقَ بَيْنَ الْمُتَلَاعِنَيْنِ

مسدد، وہب بن بیان، احمد بن عمرو بن سرح، عمرو بن عثمان، سفیان، زہری، حضرت سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ اس واقعہ لعان کے وقت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس موجود تھا اور اس وقت میری عمر پندرہ سال تھی جب وہ دونوں لعان سے فارغ ہو گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان دونوں کے درمیان تفریق فرما دی یہ سفیان کی حدیث بواسطہ زہری کے الفاظ تھے اور مسدد کی حدیث یہاں پر پوری ہوگئی جبکہ دوسروں کی روایت یوں ہے کہ سہل بن سعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس موجود تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لعان کرنے والوں کے درمیان تفریق کر دی پس اس شخص (عویمر) نے کہا کہ اگر میں اس کو اپنے نکاح میں رکھوں تو میں نے اس پر جھوٹ بولا اور بعضوں نے کہا کہ اس نے"علیہا" نہیں کہا تھا ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ اس بات پر عیینہ کا کوئی متابع نہیں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے درمیان تفریق کرا دی تھی

یہ حدیث شیئر کریں