سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ طلاق کا بیان ۔ حدیث 484

لعان کا طریقہ

راوی: احمد بن عمرو , ابن سرح , ابن شہاب , سہل بن سعد

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْفِهْرِيِّ وَغَيْرِهِ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ فِي هَذَا الْخَبَرِ قَالَ فَطَلَّقَهَا ثَلَاثَ تَطْلِيقَاتٍ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَنْفَذَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَکَانَ مَا صُنِعَ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُنَّةٌ قَالَ سَهْلٌ حَضَرْتُ هَذَا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَضَتْ السُّنَّةُ بَعْدُ فِي الْمُتَلَاعِنَيْنِ أَنْ يُفَرَّقَ بَيْنَهُمَا ثُمَّ لَا يَجْتَمِعَانِ أَبَدًا

احمد بن عمرو، ابن سرح، ابن شہاب، حضرت سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اس حدیث کے سلسلہ میں مروی ہے کہ عویمر نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی موجودگی میں اپنی بیوی کو تین طلاقیں دیدیں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو نافذ فرما دیا اور جو چیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی موجودگی میں کی جائے (اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس پر نکیر نہ فرمائیں تو) وہ سنت قرار پاتی ہے سہل کہتے ہیں کہ میں اس واقعہ لعان کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مجلس میں موجود تھا اس کے بعد لعان کرنے والوں کے لئے یہی طریقہ قرار پایا کہ ان دونوں کے درمیان تفریق کی جائے گی اور وہ کبھی جمع نہ ہو سکیں گے۔

یہ حدیث شیئر کریں