لعان کا طریقہ
راوی: محمد بن جعفر , ابراہیم , ابن سعد , زہری , سہل بن سعد
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْوَرَکَانِيُّ أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ يَعْنِي ابْنَ سَعْدٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ فِي خَبَرِ الْمُتَلَاعِنَيْنِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبْصِرُوهَا فَإِنْ جَائَتْ بِهِ أَدْعَجَ الْعَيْنَيْنِ عَظِيمَ الْأَلْيَتَيْنِ فَلَا أُرَاهُ إِلَّا قَدْ صَدَقَ وَإِنْ جَائَتْ بِهِ أُحَيْمِرَ کَأَنَّهُ وَحَرَةٌ فَلَا أُرَاهُ إِلَّا کَاذِبًا قَالَ فَجَائَتْ بِهِ عَلَی النَّعْتِ الْمَکْرُوهِ
محمد بن جعفر، ابراہیم، ابن سعد، زہری، حضرت سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اسی لعان والے واقعہ میں روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا دیکھو اگر یہ عورت ایسا بچہ جنے جس کی آنکھیں کالی ہوں اور کولھے بھاری ہوں تو میں سمجھوں گا کہ عویمر کا الزام درست تھا اور اگر اس کا رنگ گرو کی طرح مائل بہ سرخی ہوا تو میں سمجھوں گا کہ عویمر کا الزام غلط تھا اور کہتے ہیں کہ پھر اس کے بچہ نا پسندید طریق پر پیدا ہوا (یعنی عویمر کا الزام درست نکلا)