جو باندی کسی آزاد مرد یا غلام کے نکاح میں ہو اور وہ آزاد کر دی جائے تو کیا اس کو فسخ نکاح کا اختیار ہے؟
راوی: عثمان بن ابی شیبہ , حسین بن علی , ولید بن عقبہ , زائدہ , سماک عبدالرحمن بن قاسم , عائشہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ وَالْوَلِيدُ بْنُ عُقْبَةَ عَنْ زَائِدَةَ عَنْ سِمَاکٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ بَرِيرَةَ خَيَّرَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَکَانَ زَوْجُهَا عَبْدًا
عثمان بن ابی شیبہ، حسین بن علی، ولید بن عقبہ، زائدہ، سماک عبدالرحمن بن قاسم، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بریرہ کو اختیار دیا تھا اور اس کا شوہر غلام تھا۔