سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ طلاق کا بیان ۔ حدیث 462

خلع کا بیان

راوی: محمد بن معمر , ابوعامر , عبدالملک بن عمرو , عبداللہ بن ابی بکر بن محمد بن عمرو بن حزم , عمرہ , عائشہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو السَّدُوسِيُّ الْمَدِينِيُّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَکْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ حَبِيبَةَ بِنْتَ سَهْلٍ کَانَتْ عِنْدَ ثَابِتِ بْنِ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ فَضَرَبَهَا فَکَسَرَ بَعْضَهَا فَأَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ الصُّبْحِ فَاشْتَکَتْهُ إِلَيْهِ فَدَعَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَابِتًا فَقَالَ خُذْ بَعْضَ مَالِهَا وَفَارِقْهَا فَقَالَ وَيَصْلُحُ ذَلِکَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ نَعَمْ قَالَ فَإِنِّي أَصْدَقْتُهَا حَدِيقَتَيْنِ وَهُمَا بِيَدِهَا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُذْهُمَا وَفَارِقْهَا فَفَعَلَ

محمد بن معمر، ابوعامر، عبدالملک بن عمرو، عبداللہ بن ابی بکر بن محمد بن عمرو بن حزم، عمرہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت ہے کہ حبیبہ بنت سہل ثابت بن قیس بن شماس کے نکاح میں تھیں ثابت نے ان کو مارا تو انکا کوئی عضو ٹوٹ گیا پس وہ نماز فجر کے بعد نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئیں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ثابت کی شکایت کی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ثابت کو بلایا اور فرمایا اس سے کچھ مال لے لے اور اس کو چھوڑ دے ثابت نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا یہ درست ہوگا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہاں تو ثابت نے کہا میں نے اس کو (مہر میں دو باغ دئیے تھے وہ اسی کے پاس ہیں) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وہ دونوں باغ اس سے لے لے اور اس کو چھوڑ دے پس ثابت نے ایسا ہی کیا۔

Narrated Aisha, Ummul Mu'minin:
Habibah daughter of Sahl was the wife of Thabit ibn Qays Shimmas He beat her and broke some of her part. So she came to the Prophet (peace_be_upon_him) after morning, and complained to him against her husband. The Prophet (peace_be_upon_him) called on Thabit ibn Qays and said (to him): Take a part of her property and separate yourself from her. He asked: Is that right, Apostle of Allah? He said: Yes. He said: I have given her two gardens of mine as a dower, and they are already in her possession. The Prophet (peace_be_upon_him) said: Take them and separate yourself from her.

یہ حدیث شیئر کریں