حج کا احرام باندھ کر پھر اس کو عمرہ میں بدل دینا
راوی: نفیلی , عبدالعزیز , ابن محمد , ربیعہ بن ابی عبدالرحمن , بلال بن حارث
حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنِي رَبِيعَةُ بْنُ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ الْحَارِثِ بْنِ بِلَالِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَسْخُ الْحَجِّ لَنَا خَاصَّةٌ أَوْ لِمَنْ بَعْدَنَا قَالَ بَلْ لَکُمْ خَاصَّةٌ
نفیلی، عبدالعزیز، ابن محمد، ربیعہ بن ابی عبدالرحمن، حضرت بلال بن حارث رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا کہ کیا حج کا فسخ کرنا ہمارے لئے خاص ہے یا ہمارے بعد کے لوگوں کے لئے بھی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا صرف تم لوگوں کے لئے خاص ہے۔