سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ طلاق کا بیان ۔ حدیث 445

محض طلاق کے خیال سے طلاق واقع نہیں ہوتی

راوی: مسلم , بن ابراہیم , ہشام , قتادہ , زرارہ بن اوفی , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَی عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ اللَّهَ تَجَاوَزَ لِأُمَّتِي عَمَّا لَمْ تَتَکَلَّمْ بِهِ أَوْ تَعْمَلْ بِهِ وَبِمَا حَدَّثَتْ بِهِ أَنْفُسَهَا

مسلم، بن ابراہیم، ہشام، قتادہ، زرارہ بن اوفی، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے میری امت سے معاف کیا جو خطرے اور خیالات دل میں آتے ہیں جب تک کہ زبان سے اس کا اظہار نہ کرے یا اس پر عمل نہ کرے۔

یہ حدیث شیئر کریں