طلاق کنایہ کا بیان اور یہ کہ احکام نیت پر مرتب ہوتے ہیں
راوی: محمد بن کثیر , یحیی بن سعید , محمد بن ابراہیم , علقمہ بن وقاص , عمر فاروق
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَقَّاصٍ اللَّيْثِيِّ قَالَ سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ وَإِنَّمَا لِکُلِّ امْرِئٍ مَا نَوَی فَمَنْ کَانَتْ هِجْرَتُهُ إِلَی اللَّهِ وَرَسُولِهِ فَهِجْرَتُهُ إِلَی اللَّهِ وَرَسُولِهِ وَمَنْ کَانَتْ هِجْرَتُهُ لِدُنْيَا يُصِيبُهَا أَوْ امْرَأَةٍ يَتَزَوَّجُهَا فَهِجْرَتُهُ إِلَی مَا هَاجَرَ إِلَيْهِ
محمد بن کثیر، یحیی بن سعید، محمد بن ابراہیم، علقمہ بن وقاص، حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تمام اعمال کا مدار نیت پر ہے اور ہر شخص کو وہی کچھ ملے گا جسکی اس نے نیت کی ہوگی پس جسکی ہجرت اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے ہوگی تو اس کی ہجرت اللہ اور رسول کے لئے سمجھی جائے گی اور جس نے ہجرت حصول دنیا یا کسی عورت سے نکاح کے لئے کی ہوگی تو اس کی ہجرت اس کے لئے سمجھی جائے گی جس کی خاطر اس نے ہجرت کی ہے